پاکستان کے صف اول کے اتھلیٹ ارشد ندیم جنھوں نے کامن ویلتھ گیمز مین نیار ریکارڈ بنا کر گولڈ میڈل جیتا تھا اور ساری دنیا کو حیران کردیا تھا ان کے حوالے سے پریشان کن خبر آئی ہے کہ انہیں انجری مسائل پیدا ہو گئے ہیں ارشد ندیم اپنی کہنی اور پنڈلی کی انجری کے علاج کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں، مکمل چیک اپ کے بعد اولمپئین کی سرجری کرنے یا جاری رکھنے کا فیصلہ ہوگا۔ارشد ندیم کے
علاج کے لیے ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ پانچویں اسلامی یکجہتی گیمز میں بھی ارشد ندیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔