کالعدم تنظیم کے مظاہروں نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا پاک بھارت میچ دیکھنے کا سپنا چکنا چور کردیا : عمران خان نے وطن واپس بلا لیا

وزیر داخلہ شیخ رشید ہفتہ کی صبح یو اے ای سے اپنا دورہ مختصر کرکے پاکستان واپس آئے انہیں ملک میں جاری سیکیورٹی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم نے واپس بلایا۔

اپوزیشن جماعتوں اور کالعدم تنظیم نے ملک کے متعدد شہروں میں الگ الگ احتجاجی مظاہرے شروع کردیے ہیں ، جس کے نتیجے میں اسلام آباد ، لاہور اور راولپنڈی جزوی طور پر بند ہو گئے۔

وزیر داخلہ اتوار کو بلاک بسٹر پاکستان بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ میچ دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات گئے تھے۔ چند روز قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رشید نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات میں کھیل کو براہ راست دیکھنے کے لیے دو دن کی چھٹی کی درخواست منظور کر لی ہے۔

تاہم ، وزیر اعظم نے وزیر داخلہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وطن واپس آئیں۔ وزیر آج شارجہ سے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔

اب انہیں اسلام آباد اور لاہور میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال سے نبٹنا ہوگا اللہ کرے حکومت اور کالعدم تنظیم میں پڑنے والا یہ میچ جلدی ختم ہوجائے کیونکہ پہلے دن ہی ان ہنگاموں میں دونوں جانب سے جانی نقصان ہو چکا ہے اور پولیس کے محافظ اپنے ہی مسلمان پاکستانیوں کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے اس سے بڑی دکھ اورغم کی خبر کیا ہوسکتی ہے اللہ تعالیٰ ہمارے ملک اور ہمارے وط میں بسنے والے ایک ایک فرد کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے