کار حادثے کے بعد عائشہ عمرکا شو بز سے بریک لینے کا فیصلہ

کراچی (انٹرنیوز) اداکارہ عائشہ عمر نے میڈیکل سرجری کے بعد شوبز انڈسٹری سے مختصر کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ عمر نے انسٹا گرام پر نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری 12مارچ کو ایک میڈیکل سرجری ہوئی ہے، حیدر آباد ہائی وے پر ایک کار حادثے میں 8سال قبل میری کالربون اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں ،میں پچھلے کافی عرصے سے اسی تکلیف کے ساتھ کام کر رہی تھی لیکن اب یہ تکلیف میری برداشت سے باہر ہوگئی تھی اس لئے میں نے ہمت کرکے سرجری کروالی۔انہوں نے بتایا کہ مجھے پوری طرح صحتیاب ہونے میں 4ماہ لگیں گے ،اس دوران میں سفر کرسکتی ہوں نہ کیمرے کے سامنے کام کروں گی ،صرف میوزک آئیڈیاز، سکرپٹس اور اپنے برانڈز کیلئے کام کروں گی۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ