ڈی سی اسلام آباد کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

آج ایک بار پھر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی توہین عدالت کیس میں سزا کے حوالے سے 2 رکنی ڈویزن بینچ کو سماعت کرنا تھی مگر ان میں اسے ایک جج نے سماعت کرنے سے معزرت کرلی جس کے بعد یہ بینچ ٹوٹ گیا -ڈی سی اسلام آباد کی توہین عدالت کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی سی اسلام آباد کی توہین عدالت کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طاہر محمود جہانگیری نے سماعت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا،-چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ دورکنی بنچ میں سے ایک جج نے ڈی سی کی اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی،ڈی سی اسلام آباد اور دیگر کی اپیلوں پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل ہوگا۔

Related posts

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس دکھانے والے چینلز بھی پھنس گئے

ملک ایجنسیوں کی مرضی پر چلے گا یا قانون کے مطابق ؛عدالت برہم