ڈی سی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

آج ایک بار پھر شہر یار آفریدی کیس میں ڈپٹی کمشنر پر توہین عدالت کی سماعت ہوئی -آج ڈپٹی کمشنر نے نہ صرف سرینڈر کیا عدالت آئے بلکہ خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا اور معافی مانگی مگر ان کی تمام التجائیں مسترد ہوگئیں اور اب ان کی قسمت کا فیصلہ مارچ میں ہوجائے گا – ڈی سی اسلام آباد اور پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، جو یکم مارچ کو سنایا جائے گا۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈی سی اسلام آباد اور سینئر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،گزشتہ سماعت پر عدالت پیش نہ ہونے پر ڈی سی اسلام آباد نے غیر مشروط معافی کی استدعا کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کی غیر مشروط معافی کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو شوکاز نوٹس کا پیر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے بیرون ملک جانے سے روک دیا عدالت کے جج بابر ستار کا کہنا تھا کہ آپ سے بھی بہت سے لوگوں نے عمرے پر جانے کے لیے اجازت مانگی تھی مگر آپ نے ان خاندانوں کی ایک بات نہیں سنی اس لیے ہم بھی آج آپ کی بات نہیں سنیں گے ۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم