ڈی سی اسلام آبادجہاں ہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے؛عدالت

ملک میں 8 فروری کے انتخابات کے بعد حالات تبدیل ہوتے نظر آرہے ہیں اس کا اثر اب عدالتی فیصلوں میں بھی نظر آرہا ہے -اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہونے کا حکم دیا تھا مگر اب کہا جارہا ہے کہ وہ شائید ملک چھوڑ کر باہر چلے گئے ہیں -جب یہ اطلاع عدالت کو ملی تو جج اور برہم ہوئے اور آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد جہاں ملیں وہاں سے گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہر یار آفریدی کے خلاف تھری ایم پی او معاملے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی غیر حاضری پر وارنٹ جاری کئے، عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی عرفان نواز میمن کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے جس کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم