ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینںٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی ۔
سینئر صحافی عمر چیمہ کی خبر کے مطابق جنرل ندیم انجم تا حکم ثانی اسی عہدے پر کام کریں گے۔ اس ضمن میں سمری 14 ستمبر کو سمری منظور کی گئی تھی۔ اس سے پہلے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں دہشت گردی کے خطرے کے سبب ڈی جی انٹیلی جنس بیورو فواد اسد اللہ کو ان کی ریٹائرمنٹ سے ایک ہفتہ قبل عہدے میں تین سالہ توسیع دی تھی۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے 20 نومبر 2021 کو فیض حمید کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالا تھا جبکہ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا تھا جہاں سے وہ اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے تھے ۔ ندیم انجم ڈی گی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنے سے قبل جنرل ندیم انجم کور کمانڈر کراچی تھے، وہ ستمبر 2019 سے کراچی میں تعینات تھے۔ ان کا تعلق مہرا شیخان گوجر خان سے ہے۔ انہیں ستمبر 1988ء میں کمیشن ملا اور ان کا تعلق پنجاب رجمنٹ سے ہے۔ مگر یہ خبر صرف صحافیوں کی جانب سے بریک کی گئی ہے اگر آرمی چیف کی جانب سے ان کو توسیع دی گئی تو آئی ایس پی آر کی جانب سے پریس ریلیز جاری کیا جائے گا –