ڈی آئی خان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

ڈی آئی خان: وزارت توانائی نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں ایک کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر کی دریافت کا دعوی کیا ہے۔
وزارت توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دریافت نجی شراکت داروں کے تعاون سے کی گئی۔

Image Source: HT

کنویں کو 3527 میٹر کی گہرائی تک کھود دیا گیا اور ڈرلنگ کے نتیجے میں ممکنہ ہائیڈرو کاربن بیئرنگ زونز کی نشاندہی کی گئی جس میں 39.12 ملین معیاری مکعب فٹ یومیہ گیس، 1840 بیرل کنڈینسیٹ یومیہ اور 32.8 بیرل پانی یومیہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ دریافت مقامی وسائل سے توانائی کی طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے، تیل اور گیس کی درآمدات پر کم انحصار اور ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر کی بنیاد میں اضافہ کرنے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ موجودہ کیلنڈر سال کے دوران تیل اور گیس کی 15ویں دریافت ہے۔
گزشتہ ہفتے، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے اور ضلع سانگھڑ میں دریافت کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا تھا۔
او جی ڈی سی ایل نے تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کا آغاز رواں سال 26 جون کو کیا تھا۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے