ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (انٹرنیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 5اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔بیان کے مطابق اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا