ڈی آئی خان میں زیتون بی بی کو 46 سال بعد وراثتی جائیداد مل گئی

پاکستان کی بڑی عدالت کی جانب سے تازہ ہوا کا جھونکا اس وقت آیا جب عدالت نے حق سے محروم خاتون کو 46 سال بعد انصاف دے دیا اور ڈیرہ اسماعیل خان کی رہائشی خاتون کو 46 سال بعد وراثتی حق مل گیا،سپریم کورٹ نے ڈی آئی خان کی رہائشی خاتون کو والد کی جائیداد میں حصہ تسلیم کرلیااورہائی کورٹ فیصلے کے خلاف بھائیوں کی اپیل خارج کر دی۔
سپریم کورٹ میں جائیداد میں بہن کو حصہ دینے کے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف بھائیوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ بہنوں نے اپنا حصہ بھائی کو تحفے میں دے دیا تھا
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ جب تحفہ دیا گیا اس وقت بہنیں کم سن تھیں،کم عمر بہن کیسے بھائیوں کو جائیداد تحفے میں دے سکتی ہیں ؟

اس کے بعد ججز نے سوال کیا کہ پاکستان میں ہربار سرف بہن ہی بھائیوں کو جائیداد گفٹ کرتی ہے کیا کبھی ایسا بھی ہوا کہ کسی بھائی نے اپنی جائیداد اپنی بہن کو تحفے میں دی ہو-
جسٹس منیب اختر نے کہاکہ جب بہن نابالغ تھی تو بھائیوں نے کیسے بہن سے ساری جائیداد لے لی،نابالغ بہن کوئی بھی کنٹریکٹ نہیں کر سکتی، اس پر بھائیوں کی جانب سے وکیل خریدار نے کہاکہ اراضی خریدنے سے پہلے تسلی کی گئی

کہ اس میں بہنوں کا حصہ شامل نہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ خریدار نے تسلی کیسے کی؟ اگر تسلی کی تھی تو اس کا کوئی تحریری ثبوت تو ہوگا اس کی دستاویز دکھائیں،
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیس ریکارڈ سے ثابت نہیں ہوتا کہ خریدار نے ٹھوس تسلی کی ،
اس کے بعد سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف بھائیوں کی اپیل خارج کر دی۔ اس طرح اس خاتون کو 50سال بعد پاکستان کی عدالت کی جانب سے انصاف بالآخر مل ہی گیا –

Related posts

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس دکھانے والے چینلز بھی پھنس گئے

ملک ایجنسیوں کی مرضی پر چلے گا یا قانون کے مطابق ؛عدالت برہم