ڈینگی کے وار تھم نہ سکے: پنجاب میں ڈینگی کے 493 نئے کیسز: لاہور میں 358 افراد ڈینگی وبا کا شکار

لاہور: پنجاب میں ڈینگی بخار کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، صوبے میں گزشتہ روز 24 گھنٹوں کے دوران مچھروں سے پھیلنے والی وائرس کی بیماری کے نتیجے میں 493 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔

صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز صوبے میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، پنجاب میں رواں سیزن میں وائرس سے 51 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سیکرٹری صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی بخار کے 493 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے صرف لاہور میں 358 کیسز سامنے آئے۔

راولپنڈی میں 52، گوجرانوالہ میں 11، شیخوپورہ میں 9، حافظ آباد میں 8، اٹک، رحیم یار خان اور بہاولپور میں پانچ، پانچ کیسز سامنے آئے۔

سیکرٹری صحت نے کہا کہ پنجاب میں موجودہ سیزن میں اب تک ڈینگی ہیمرجک بخار کے 14,510 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے پہلے کہا تھا کہ انتظامیہ نے صوبے میں ڈینگی بخار میں اضافے کی بڑھتی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور سندھ اور خیبرپختونخوا صوبوں سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی ڈینگی ہیمرجک بخار کے کیسز میں اضافے کی اطلاع ملی ہے۔

اگرچہ پاکستان میں ڈینگی نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے مگر وفاقی حکومت اور سندھ سرکار ڈینگی کے خلاف اپنی کارکردگی کے ڈھول پیٹ رہی ہیں اور ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا