ڈینگی کا عروج: ملک بھر میں مثبت کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں 142، ضلع مشرقی میں 67، ضلع کورنگی میں 34، ضلع غربی میں 27، ضلع جنوبی میں 25، ضلع ملیر میں 23 اور کیماڑی میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں ڈینگی سے 32 اور حیدرآباد میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی کے 8 ہزار 349 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

image source:Arab News Pakistan

محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کے پی کے میں ڈینگی بخار سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں بھی ڈینگی کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 313 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور سے 156، مردان سے 92، چارسدہ سے 21 اور صوابی سے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1438 ہو گئی ہے جب کہ صوبے بھر میں مریضوں کی کل تعداد 6958 ہو گئی ہے۔

 

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے