ڈیفنس لاہورسےاغوا ہونے والی وکیل لڑکی نےظلم کا احوال بیان کرد یا

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک سی سی ٹی وی فوٹج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکی کو 2 افراد اس کی گاڑی سے اتارتے ہیں اور اپنی گاڑی میں بٹھا کر زبردستی لے جاتے ہیں یہ واقعہ اسی ماہ کی 18 جولائی کو پیش آیا جب دو مسلح افراد نے لاہور کے پوش علاقے میں دن دیہاڑے ایک لاہور کی خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی جو پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں ۔

آج اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ وہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں اپنے دفتر سے نکل کر اپنی گاڑی میں بیٹھ رہی تھی کہ دو مسلح افراد نے آکر اسے یرغمال بنا لیا ۔اس خاتون نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ڈاکو مسلح تھے اور گھنٹوں سڑکوں پر گھومتے رہے، اس دوران انہوں نے مجھے 60 منٹ تک تشدد کا نشانہ بنایا اس کے بعد وہ مجھے گاڑی سے اتار کر فرار ہوگئے تھے جب وہ گاڑی سے اتری تو اس کے چہرے سے لہو بہہ رہا تھا ۔

متاثرہ نے مزید کہ اغوا دوران، میں نے اپنے شوہر کا فون نمبر ملایا اور خاموشی سے اپنا سیل فون نیچے رکھ دیا ۔ خاتون جو کہ پیشے سے وکیل ہے، نے بتایا کہ اس نے اپنے شوہر کو کال کرتے ہوئے اپنی لائیو لوکیشن بھی شیئر کی اس طرح اس خاتون کے اغوا کو ٹریس کیا گیا ۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی