ڈیرہ غازی خان میں ٹرالر کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈی جی خان انڈس ہائی و ے پر کار میں سوار 5 افراد کو تیز رفتار ٹرالر نے ٹکر مار دی، حادثے میں تمام افراد جاں بحق ہو گئے -حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت خاندان کا تعلق دری ڈھولے والے سے بتایا گیا ہے۔