پاکستان میں مجرمان طاقتور سے طاقتور ہوتے جارہے ہیں کیونکہ انہیں علم ہے کہ پیسے کے بل بوتے پر وہ ہر بےضمیر آدمی کو خرید کر آزادی سے دنیا کا ہر برا کام کرسکتے ہیں اب تو یہ حالت ہو گئی ہے کہ علم کے حصول کے لیے جانے والی بچیوں کی عزت بھی محفوظ نہیں رہی ایسا ہی المناک واقعہ جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی میں پیش آیا

جنوبی پنجاب میں واقع ایک نجی اکیڈمی میں پڑھنے والی کئی لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انہیں بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پولیس نے چھ ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرتے ہوئے اکیڈمی کو سربمہر کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ غازی خان بلاک وی میں قائم نجی اکیڈمی میں بچیوں سے جنسی زیادتی کے گھناؤنے واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان ویڈیوز بنا کر بچیوں کو بلیک میل بھی کرتے رہے مطالبہ پورا نہ کرنے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔پولیس تھانہ سٹی نے جاوید، اسامہ اعوان اور مجاہد سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے نجی اکیڈمی کو سیل کردیا۔