ڈکی بھائی کااہلیہ کی فیک ویڈیو بنانے والے کو ایکپوز کرنے کا فیصلہ

نامور سوشل میڈیا سٹار ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی کی نازیبا ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں میاں بیوی سخت کرب اور تکلیف سے دوچار ہیں اب انھوں نے خود کو بے گناہ ثابت کرنے اور یہ بتانے کے لیے کہ ان کی یہ ویڈیو فیک ہے عجیب اعلان کردیا انھوں نے یہ ویڈیو تیار کرنے والے کو ہی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا اور انعامی رقم رکھ دی کینکہ انہیں معلوم ہے کہ کوئی نہ کوئی مجرم کا ہم راز پیسوں کے لالچ میں اصلی مجرم سامنے لے آئے گا –

ایک ویڈیو پیغام میں ڈکی بھائی نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی اہلیہ کی ویڈیو فیک ہے جس سے انہیں بہت زیادہ پریشانی شرمندگی اور کرب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ جو شخص یہ ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو بنانے والے کی شناخت میں مدد دے گا اسے وہ 10 لاکھ بطور انعام دیں گے۔ اس شخص کی شناخت کرکے اسے ایف آئی اے کے حوالے کریں گے اور وہ اس معاملے کی تہہ تک ضرور پہنچیں گے۔اس موقع پر اروب جتوئی نے بتایا کہ جعلی ویڈیو سے انہیں بہت تکلیف اور پریشان کا سامنا کرنا پڑا اور وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ایسی ویڈیو کو رپورٹ بھی کریں تاکہ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری نہ رہ سکے اور بلاک ہوجائے ۔

Related posts

اداکار راشد محمود 701 یونٹ اور45 ہزار کا بجلی کابل دیکھ کر رو پڑے

چاہت فتح علیخان کو ویڈیو ڈیلیٹ ہونے سے کتنا نقصان ہوا؟

اعظم خان نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں