پاکستانی معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر و اداکار نبیل ظفر نے بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ دے دیا۔
اداکار نبیل نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی ۔دوران پروگرام ایک سیگمنٹ میں اداکار سے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی گزشتہ دنوں ’میں اکیلی کافی ہوں‘ کے عنوان سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے حوالے سے سوال کیا گیا ۔ میزبان نے سوال کیا کہ ’ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ میں اکیلی کافی ہوں، کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نبیل ظفر نے انہیں دوسری شادی کا مشورہ دیا اور کہا کہ زندگی ایک انسان پر ختم نہیں ہوتی ہے، یہ ہی ہمارا دین بھی کہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ شخص (شعیب ملک) اپنی زندگی میں آگے بڑھ گیا ہے تو آپ کو بھی آگے بڑھ کر دوسری شادی کرلینی چاہئے اکیلے رہنے سے زندگی نہیں گزرتی، اللہ تعالیٰ نے بھی انسان کو اسی لیے بنایا ہے تاکہ وہ اکیلے رہنے کی بجائے ایک خاندان کی صورت میں رہے، بصورت دیگر ہر انسان اپنے لیے کافی ہے لیکن دنیاوی معاملات اس طرح نہیں چلتے۔اب دیکھتے ہیں سوشل میدیا پر ایکٹیو رہنے والی ثانیہ مرزا نبیل ظفر کو کوئی جواب دیتی ہیں یا نہیں -ثانیہ بہت بولڈ اور آؤٹ سپوکن خاتون ہیں اگر انہیں نبیل کا یہ مشورہ برا لگ گیا تو سوشل میڈیا پر بھونچال مچ سکتا ہے کیونکہ وہ کہہ چکی ہوں کہ میں اکیلی کافی ہوں –