ڈاکٹر یاسمین راشد اور ذلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کی آئرن لیڈی کہلانے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کو آج لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کے اہل قرا ر دے دیا اسی طرح بیرون ملک مقیم کپتان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی – لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور ذلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این اے 130 سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی پر اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عدالت عالیہ نے مسلم لیگ (ن) کے بلال یاسین کی درخواست خارج کردی۔جسٹس علی باقر نجفی کی ہی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ذلفی بخاری کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی اور بڑی عدالت نے ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔یاسمین راشد لاہور کی ایک قومی اور ایک صوبائی اسمبلی پر انتخاب لڑیں گی –

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری