ڈاکوؤں نے قربانی کے لیے بکرے لے جانے والی گاڑی لوٹ لی

کراچی میں شہریوں کی نہ جان محفوظ ہے اور نہ ہی مال ،لوگ گھروں کے دروازے اور شاہراہوں پر پر لٹ بھی رہے ہیں اور مر بھی رہے ہیں -آج ڈاکوؤں نے قربانی کے لیے بکرے لے جانے والی گاڑی ہی لوٹ لی – کراچی میں انسانوں کے بعد اب جانور بھی محفوظ نہ رہ سکے ، کامران چورنگی کے قریب گلستان جوہر تھانے کی حدود میں بکروں سے بھرا چھوٹا ٹرک چھین کر ملزمان فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان ٹرک لے کر فرار ہوگئے، شہزور ٹرک میں 30 سے زائد بکرے موجود تھے، ملزمان ڈرائیور سے موبائل اور نقدی بھی لوٹ کر لے گئے، بیوپاری عبدالمنان کے مطابق بکرے حیدر آباد سے گلستانِ جوہر منتقل کیے جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بیوپاری سے درخواست لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی