ڈالر کی قیمت میں 3 روپے تک اضافہ ؛سونا بھی مہنگاہوگیا

پاکستان کی کرنسی کو کل سے ریورس گئیر لگنا شروع ہوگیا کل یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ نگران حکومت ڈالر کو 250 تک لے آئے گی مگر آج ہی اس دعوے کو نظر بد لگ گئی اور ڈالر کی قیمت میں 3 روپے تک اضافہ ہوگیا – ڈالر نے کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر اونچی چھلانگ لگائی اور اچانک سے روپے کے مقابلے میں مہنگا ہوگیا۔ ہفتے کے تیسرے دن کے آغاز میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 03 پیسے کمی سے 277 روپے پر آئی تاہم بعد میں اضافے کا رجحان شروع ہوا اور ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قیمت بتدریج بڑھتے ہوئے 2 روپے 47 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 50 پیسے پر آ گئی۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی بدھ کے روز ڈالر یک دم 3 روپے کے اضافے کے ساتھ 280ر وپے کی سطح پر پہنچ گیا۔پہلے بھی یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ ڈالر کی قیمت بعض شر پسند عناصر کی ذخیرہ اندوزی کے سبب پھر بڑھ جائے گی –
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا کے ایس ای 100 انڈیکس 79 پوائنٹس کم ہوکر 49461 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا،تاہم بعد میں اس میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان شروع دیکھنے کو ملا اور پی ایس ایکس میں 152 پوائنٹس کی تیزی آئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 49683 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے