دنیا کے مختلف شہروں میں آج کل برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سڑکوں پر لاتعداد ٹریفک حادثات ہورہے ہیں مگر چائنہ میں یہ حادثہ 100 گاڑیوں کی بربادی کا سبب بن گیا -اخباری اطلاعات کے مطابق چین کے شہر سوزو میں ایک ایکسپریس وے پر 100 سے زائد کاروں کے آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے ایک چینل ہم نیوز کی خبر کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے نے بتایاکہ سوزو انڈسٹریل پارک ٹریفک پولیس نے اطلاع دی کہ سوزو ایکسپریس وے پر متعدد گاڑیاں سڑک پر برفباری کی وجہ سے پھسلن کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے ایکسپریس وے پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے چین کے بڑے حصے سردی کی لہروں، برفانی طوفانوں اور برفیلی بارش کی زد میں ہیں۔ جس سے ٹرانسپورٹ متاثر ہو رہی ہے۔اور حادثات رپورٹ ہورہے ہیں –
چین کے شہر سوزو میں 100 گاڑیاں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی
17
previous post