چین کے سکول میں آتشزدگی 13 طلباء کی جان لے گئی

چین کے صوبے ہینان کے گاؤں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک تعلیمی ادارہ آگ کی لپیٹ میں آگیا – قائم بورڈ اسکول میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 10 سال تک کی عمر کے 13 طالب علم ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق وسطی چین کے صوبے ہینان کے گاؤں ینشنپو میں قائم ینگ کائی اسکول میں اچانک آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق عمارت میں آتشزدگی کے بعد کئی طالب علموں نے بھاگ کر اور چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بھی بچائیں مگر 13 ایسے بدقسمت طلباء تھے جو اندر پھنسے رہ گئے اور بار ہی نہ نکل پائے اور پھر انہیں آگ کے شعلوں نے جھلسا دیا۔چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی بھی ہوا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔

ہلاک ہونے والے زیادہ طلباء تیسری جماعت کے تھے ۔آتشزدگی کا واقعہ جمعے کو مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے کے قریب پیش آیا، جس کے بعد فائر بریگیڈ حکام نے کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پایا۔واقعے کے بعد پولیس نے اسکول کے سربراہ کو حراست میں لے لیا اور واقعے سے متعلق تحقیق شروع کردی ہے۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے

1 comment

iptv France January 20, 2024 - 11:16 pm
My brother suggested I might like this blog. He was totally right. This post actually made my day. You can not imagine simply how much time I had spent for this info! Thanks!
Add Comment