چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں نے 140سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا:744 ملی میٹر بارش ریکارڈ

دنیا اس وقت ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر ہے وہ ممالک جہاں کبھی گرمی نہیں پڑتی تھی وہاں درجہ حرارت 53 ڈگری کو چھوگیا اور ایسے ممالک جو بارشوں کو ترستے تھے اب بارشوں سے تنگ آئے ہوئے ہیں -اس ماحولیاتی تبدیلی کا اثر چین پر بھی ہوا چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں نے 140سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔

 

 

بیجنگ میں 40 گھنٹوں کے دوران ایک ماہ کی بارش برس گئی اور یوں شدید بارش نے 140سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔چینی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ڈوکسوری کے دوران بیجنگ میں 744.8 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اس سے قبل چائنہ میں 140سال قبل 1891 میں 609 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔چین میں شدید بارشوں سے کم ازکم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں، شدید بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال کا سامناہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،50 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ چینی محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ایک اور سمندری طوفان چین سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی ہے۔طوفانی بارشوں سے دارالحکومت بیجنگ، تیانجن اور ہیبائی کے کئی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں، سڑکیں دریائوں کا منظر پیش کررہی ہیں، تیز رفتار پانی گھر کے گھر ،گاڑیاں اور جو شے راستے میں آئی اپنے ساتھ بہا کرلے گیا ۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا