چین کا مسافر طیارہ گر کر تباہ : 132افراد ہلاک

چین کا مسافر طیارہ جو پیر کے روز جنوبی چین میں 132 افراد کو لے کرروانہ ہواتھا گر کر تباہ ہو گیا، ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ سے ایک پہاڑ پر آگ لگ گئی بلند مقام اور آگ کے سبب یہ معلوم کرنے میں مشکلات آرہی ہیں کہ کتنے افراد اس حادثے میں جان سے گئے ہیں ۔چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک آن لائن اعلان میں کہا کہ بوئنگ 737 کی پرواز کنمنگ شہر سے گوانگژو کے جنوبی مرکز کے لیے “وزو سے ہوائی رابطہ منقطع ہو گئی ۔

فی الحال، اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ یہ پرواز کریش ہو گئی ہے، جس کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں اسکے ساتھ ساتھ ایک ورکنگ گروپ کوبھی جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا ہے ۔سی اے اے سی نے بتایا کہ طیارے میں 123 مسافر اور عملے کے 9 ارکان سوار تھے۔اس سے قبل سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جہاز میں 133 افراد سوار تھے۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی