چین نے آسمانی بجلی گرنے سے پہلے پتہ چلانے والے آلات پاکستان کو گفٹ کردیے

چین نے آسمانی بجلی گرنے سے پہلے پتہ چلانے والے آلات پاکستان کو تحفے میں دے دیئے۔پاکستان میں بہت سے معصوم لوگ اور جانور آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے -یہ انمول تحفہ بلاشبہ پاکستان کے لیے بہت سود مند ثابت ہوگا -نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ان جدید موسمیاتی آلات کی تعداد 25 اور ان کی مالیت 10 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔ یہ آلات آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں اور نقصانات روکنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحب زاد خان نے بتایا کہ چین نے پاکستان کو بلا معاوضہ مذکورہ ڈیٹکٹرز دیئے ہیں ۔ پورے ملک میں موسمیاتی ڈیٹکٹر نصب کر رہے ہیں۔ چین سے 14 ہزار کلو میٹر رینج والا راڈار بھی حاصل کریں گے۔خدا کرے کہ وہ دن بھی آئے جب ہم بھی دنیا کو پاکستانی مصنوعات تحفے میں دینے کے قابل ہوں -کیونکہ ایک طعف تو اس طرح کی خبر ہمارے لیے خوشی کا باعث بنتی ہے تو دوسری جانب اپنی بے بسی پر شرمندگی کا احساس بھی بہت ملامت کرتا ہے -کیونکہ شہباز شریف بھی اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ جب وہ دوروں پر باہر جاتے ہیں تو دوسرے ممالک کے سربراہان ہمارے چہرے دیکھ کر کیا سوچتے ہیں البتہ ان کے کہے گئے الفاظ لکھنے کی میرا قلم اجازت نہیں دیتا –

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد