آپ نے کئی مرتبہ یہ تو دیکھا ہوگا کہ کٹی پتنگ نیچے زمین پر گرنے کی بجائے آسمان کی طرف پرواز شروع کردیتی ہے اور اتنی بلند ہوجاتی ہے کہ نظروں سے اوجھل ہوجاتی ہے لیکن یہ خبر شائید آپ پہلی بار سن رہے ہونگے کہ چین میں چلغوزوں کی کاشت کے دوران ہائیڈروجن غبارہ قابو سے باہر ہوکر ایک شخص کو دس بارہ کلومیٹر نہیں بلکہ 320 کلو میٹر دور تک اڑا لے گیا۔ ایک چینی شخص جس کا نام ہُو تھا، وہ اور ان کے ساتھی اتوار کے روز چین
کے شمال مشرقی صوبے ہِیلونگ جیانگ کے ایک فارسٹ پارک میں باغ سے چلغوزے چن رہے تھے جب غبارہ ان کے قابو سے باہر ہوا اور اڑتا چلا گیا۔
غبارہ جب قابو سے باہر ہوا تو ہُو کے ساتھی نے تو ہمت دکھائی اور بروقت زمین پر چھلانگ لگا دی لیکن ہُو ایسا نہ کرسکے اور اس بیلون میں ہی میں رہ گئے۔ وہ تمام رات فضا میں پرواز کرتے رہے اور موت کا یہ خوفناک منظر دیکھتے رہے ریسکیو اہلکار کا ہُو سے اڑنے کے بعد اگلی صبح موبائل فون کے ذریعے رابطہ ہوا اور انہوں نے آہستہ آہستہ غبارے سے ہوا نکالنے کا مشورہ دیا تاکہ زمین پر آیا جاسکےلیکن ہُو کی پرواز جاری رہی اور وہ مزید ایک روز تک غبارے میں اڑتے رہے اور منگل کی صبح 320 کلومیٹر دور روس کی سرحد کے قریب جا کر زمین پر اترے انھوں نے اس ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کے ساتھ رابطے میں رہے ۔
چین میں ہاٹ ائیر بیلون ایک شخص کو ہوا میں اڑا کر 320 کلومیٹر دور لے گیا
21