چین میں ایشین گیمز 2023 کا آغاز ہوگیا ؛پاکستان کے 262 رکنی دستے کی شمولیت

ایشین گیمز 2023 کا آغاز آج چین کے ہانگ زو اولمپک اسپورٹس سینٹر میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا ۔ایشین گیمز 2023 کی افتتاحی تقریب کے دوران، چین کے بھرپور ثقافتی ورثے کی بہترین عکاسی دیکھنے کو ملی ۔

تقریب کا آغاز شاندار پرفارمنس سے ہوا، جہاں چینی فوجی دستوں نے فخریہ انداز میں قومی پرچم تھامے حاضرین کے سامنے مارچ پاسٹ کیا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے تقریب میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے علاقائی تعاون اور دوستی کو فروغ دینے میں ایشین گیمز کی اہمیت پر زور دیا۔ افتتحاحی تقریب میں اضافہ ایشین گیمز کے ماسکوٹس بھی تھے، جنہوں نے اپنی موجودگی سے اسٹیڈیم کو محظوظ کیا، اپنے مسرت انگیز رقص اور انٹرایکٹو پرفارمنس سے شائقین کو مسحور کیا۔

23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایشین گیمز میلے میں پاکستان کے 262 رکنی دستے نے حصہ لیا۔ پاکستانی اسکواڈ میں 53 خواتین اور 137 مرد کھلاڑی شامل ہیں، جو ایشین گیمز میں 24 مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے