چین مالی استحکام برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا: ژاؤ لیجیان

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی معیشت کی ترقی، لوگوں کی زندگیوں میں بہتری اور مالی استحکام برقرار رکھنے میں مدد جاری رکھے گا۔

بیجنگ میں اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی تزویراتی شراکت دار ہیں۔

Image Source: BI

ژاؤ لیجیان نے کہا کہ چینی فریق رہنماؤں کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، مالیات سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے، خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے اور چین پاکستان برادری کی قریبی تعمیر کے لیے پاکستانی فریق کے ساتھ کام جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے