چین حادثہ : 50 گاڑیاں ٹکرانے سے 16 افراد جان سے گئے

چین کے صوبے ہنان میں 50 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکراگئیں جس میں 16 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے- حادثے میں 50 سے زائید افراد زخمی بھی ہوئے – ۔ مقامی میڈیا پر نشر ہونے والی فوٹیج میں جلتے ہوئے ٹرک اور ٹوٹی ہوئی کاریں نظر آ رہی ہیں۔ مقامی ٹریفک پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ ہنان میں ہفتہ کی شام 10 منٹ کے وقفے میں تقریباً 50 گاڑیاں ایک ہائی وے پر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جب کہ کچھ گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

فوٹیج میں کئی جلتے ہوئے ٹرکوں کو دیکھا جاسکتا ہے جن پر ڈیلیوری کمپنیوں کے لوگو تھے، ویڈیو میں بری طرح تباہ حال گاڑیاں ،الٹی کاریں اور حادثے سے اٹھتے دھوئیں کے سیاہ بادل بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے اس ڈھیر میں 16 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 66 زخمی ہوئے۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی