چین اپنے کاروباری اداروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا: وانگ وین بن

چین کا کہنا ہے کہ وہ سبز ترقی، صحت اور ڈیجیٹل اکانومی کی راہداری بنانے، چین پاکستان فری ٹریڈ پروٹوکول کو مکمل طور پر استعمال کرنے اور پاکستان سے زرعی مصنوعات میں اضافے کے لیے چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دے گا۔

یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے بیجنگ میں اپنی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

Image Source: GT

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین اور بیجنگ 2022 کے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت نے چین اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کی عمدہ روایت کو آگے بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت نے اہم تبادلے کیے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو مزید گہرا کرنے، سائنس، زراعت اور سماجی ذریعہ معاش کے تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق رائے پایا۔

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی