چینی صدر شی جن پنگ نے تائیوان کودوبارہ اپنا حصہ بنانے کا اعلان کردیا ہے

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ تائیوان کو دوبارہ اپنا حصہ بنانے کا عمل پرامن طریقے سے ہو گا۔

جزیرے کی قسمت کا فیصلہ وہاں کے لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ تائیوان کے ساتھ دوبارہ اتحاد پورا ہونا چاہیے ، کیونکہ جزیرے پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

Image Source: India Today

چینی صدر کا کہنا ہے کہ اتحاد کو پرامن طریقے سے حاصل کیا جانا چاہیے.

ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا ہے کہ چینی عوام علیحدگی پسندی کی مخالفت کی ایک شاندار روایت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کسی کو بھی چینی عوام کے مضبوط عزم ، پختہ ارادے اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کی مضبوط صلاحیت کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔

Image Source: Financial Times

انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے مکمل اتحاد کا تاریخی فریضہ پورا ہونا چاہیے اور یقینی طور پر پورا کیا جائے گا۔

بیجنگ نے اتحاد کے حصول کے لیے طاقت کے ممکنہ استعمال کو مسترد نہیں کیا۔

تائیوان نے چینی صدر کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مستقبل اس کے لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔

تائیوان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ کشیدگی 40 سالوں میں بدترین سطح پر ہے۔

Image Source: EIU

واضح رہے کہ تائیوان خود کو ایک الگ اور خودمختار ریاست کہلاتا ہے جبکہ چین کا دعوی ہے کہ تائیوان چین کا ایک صوبہ ہے۔

چین نے حالیہ دنوں میں تائیوان کے ایئر ڈیفنس زون میں ریکارڈ تعداد میں فوجی جیٹ بھیجے تھے۔

کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تائیوان کے قومی دن سے قبل پروازوں کو تائیوان کے صدر کے لیے انتباہ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے