چین میں ایک خاتون10 سال تک مسلسل بے لوث خدمت شوہر کو کومے سے زندگی کی طرف لے آئی۔ چین کے آنہوئی صوبے سے تعلق رکھنے والی سن ہونگشیا کے شوہر 2014 میں دل کے دورے کے بعد کوما میں چلے گئے جس کے بعد وہ مسلسل 10 سال تک ان کی خدمت کرتی رہیں اور امید کا دامن نہین چھوڑا انہیں یقین تھا کہ ایک روز اس کا شوہر اسے دوبارہ ملے گا ۔ ان کو ہمیشہ سے یقین تھا کہ ان کے شوہر اس ٹراما سے نکل آئیں گے۔مقامی خبررساں ادارے کے مطابق برسوں تک کی جانے والی دیکھ بھال نے ان کے شوہر کو دوبارہ اٹھنے میں مدد دی۔سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سن ہونگشیا اپنے خاوند کے ہوش میں آنے کے بعد ان کے ساتھ بیٹھی ہیں۔ ان کے شوہر کے چہرے پر آنسو بہہ رہے ہیں اور ان کی اہلیہ ان کو گزشتہ چند برس میں ہونے والے واقعات کے بارے مین بتارہی ہین ۔اہلیہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ بہت تھک چکی ہیں لیکن ان کو لگتا ہے کہ ایک بار خاندان دوبارہ مل جائے تو ہر چیز بامعنی ہوجائے گی۔اس خاتون کی جدجہد مسلسل ان سب لوگوں کئلیے پیغام ہے جو زندگی کے حصول کے لیے لڑ نا چاہتے ہیں
چینی خاتون کی 10 سال کی محنت رنگ لائی ؛ شوہر کوما سے نکل آیا
30
previous post