چینی باشندے پر حملے کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

کراچی: چینی پاکستانی شہریوں پر حملے میں ایک ہلاک اور دو زخمی ہونے کے پیش نظر میٹروپولیٹن سٹی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
کراچی کے علاقے صدر میں ایک بندوق بردار نے کلائنٹ کے طور پر ایک ڈینٹل کلینک میں گھس کر ڈاکٹر رچرڈ ہو، ان کی اہلیہ مسز فین ٹین اور رونالڈ ریمنڈ چو پر 9 ایم ایم پستول سے فائرنگ کی۔

Image Source: BR

واقعے میں ڈاکٹر رچرڈ اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئے جبکہ ملازم رونالڈ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اس واقعے نے شہر میں دہشت کی ایک نئی لہر کو جنم دیا اور فورسز نے کراچی میں سیکیورٹی کو بڑھا دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملیر میں 12 مقامات پر اسنیپ چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور افراد کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
یہی نہیں شاہین فورس کے اہلکاروں کو بھی مختلف مقامات اور قومی شاہراہ پر تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی مشکوک نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی دنوں سے جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی کہ فائرنگ سے متعلق رپورٹ تیار کی جائے اور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی