چینی باشندوں کی گاڑی پر خودکش حملہ : 6افراد ہلاک

ملک دشمنوں کو پاکستان کا امن سکون اور خوشحالی اور ترقی کا‌ڈر سکون سے بیٹھنے نہیں دیتا اور کیونکہ اس میں سی پیک کی بدولت پاکستان تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر جاسکتا ہے اس لیے وہ اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے چین سے آئے افراد کو ٹارگٹ کرتے ہیں -آج بھی ان بدبختوں نے ایسا ہی کیا – شانگلہ میں خودکش حملے میں 5چینی انجینئرز سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی آئی جی مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ بشام کے مقام پر چینی باشندوں کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا ہے، خودکش حملے میں 5چینی باشندوں سمیت 6افراد ہلاک ہوئے ،ڈی آئی جی مالا کنڈ کا مزیدکہناتھا کہ حملے میں چینی انجینئرز ہلاک ہوئے ،خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی چینی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی ۔ہماری سیکیوریٹ فورز کا فرض ہے کہ ان کی سیکیوریٹی کو اسی طرح فول پروف بنائے جیسے ہمارے سیاسی سربراہوں اور حکومتی افراد کی سیکیوریٹی کو فول پروف بنایا جاتا ہے کیونکہ کسی غیر ملکی کی موت سے ملک کی بدنامی بہت زیادہ ہوتی ہے اور بیرون ملک سے پاکستان میں کاروبار کے خواہشمند بھی اپنا ارادہ بدل دیتے ہیں –

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف