چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام سیکرٹریز کو ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کر دی

لاہور(جنرل رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تمام سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کی معیاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کریں۔

یہ ہدایت انہوں نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنوبی پنجاب)، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔

Kamran Ali Afzal - Special Secretary Finance - Ministry of Finance,  Government of Pakistan | LinkedIn
Image Source: LP

چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام محکمے مانیٹرنگ سسٹم کو مضبوط بنائیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ناقص تعمیرات کی صورت میں جرمانے کے لیے قواعد وضع کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ فنڈز کے شفاف اور بروقت استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

کامران افضل نے فنڈز کے بہتر استعمال پر محکمہ لوکل گورنمنٹ، ماحولیات اور صنعت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران سے کہا کہ وہ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ مختص کرنے میں ترجیحات کا تعین کریں۔ انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ترجیح دی جائے۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبداللہ خان سنبل نے مختص فنڈز، ان کے اجراء اور استعمال کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں 8682 ترقیاتی سکیموں کے لیے 664 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور 400 ملین روپے سے زائد لاگت کی سکیموں کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی جائے گی۔

Related posts

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس دکھانے والے چینلز بھی پھنس گئے

ملک ایجنسیوں کی مرضی پر چلے گا یا قانون کے مطابق ؛عدالت برہم