چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم نے شرجیل اور اعظم خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ میں شامل نہ کیے جانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ اور پریشر میں کھیلنے کی صلاحیت ہے مگر یہ ہمیسہ فٹنس کے مسائل سے دوچار رہتے ہیں اور ان کی فیلڈنگ بھی بہت ناقص ہے ان کا کہنا تھا کہ ان کو فٹ نس کے حوالے سے بتایا جارہا ہے محنت کروائی جارہی ہے مگر وزن زیادہ ہونے کے سبب ان کو مسائل رہیںگے
ان دونوں کی فٹنس پر گزشتہ 2 سال سے بات چل رہی ہے لیکن ان کو فٹنس کے حوالے سے بات سمجھ نہیں آرہی ، چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ بطور سلیکٹر مجھے شرجیل خان ، صہیب مقصود اور اعظم خان سمیت کئی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر کبھی شک نہیں رہا لیکن بات آئے فٹنس پر تو اس میں ایک طریقہ کار طے ہے اگر اس کو فولو نہ کیا تو یہ پوری ٹیم کو ڈسٹرب کرسکتا ہے,ان کا کہنا تھاکہ اگر ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے مجھے فٹنس اور فیلڈنگ کے لیے اوکے کا سائن دے دیا جائے تو مجھے ان کھلاڑیوں کو شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
مگر انھوں نے محمد عامر اور عمادوسیم کے حوالے سے بات نہیں کی مگر جب ورلڈ کپ ختم ہوگا اور اگر پاکستان کا مڈل آرڈر اسی طرح کھیلا جیسے آجکل کھیل رہا ہے تو اس کی ساری ذمہ داری سیلیکٹر محمد وسیم پر آئے گی جس کا امکان بہت زیادہ ہے