چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی صاحبزادی سحر زرین بندیال نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) شکایات کونسل کی رکن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔سحر زرین بندیال کے استعفے کی کاپی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اسلام آباد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی بیٹی سحر زریں بندیال#پیمرا کی شکایات کونسل کی رکن ہیں انہوں نے یکم اپریل سے استعفی دیا ھے pic.twitter.com/HYIv8Hh3Li
انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ وہ 2019 سے پیمرا کمپلینٹس کونسل کے رکن ہیں اور خاندانی وابستگیوں کی وجہ سے مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے یکم اپریل کو استعفیٰ دے دیاموجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی صاحبزادی پیشے کے لحاظ سے ایڈوکیٹ ہیں وہ مسلم لیگ پنجاب کے صدر مرحوم پرویزملک کی بہو اور احمدپرویزملک کی اہلیہ ہیں ان کی شادی 2013 میں انجام پائی تھا ۔