مریم اورنگزیب آج میڈیا ٹاک میں حد سے آگے بڑھ گئیں اور چیف جسٹس کو صاف کہہ دیا کہ آپ نے اگر فل بینچ نہیں بنایا تو آپ کا فیصلہ ہم قبول نہیں کریں گے -انھوں نے چیف جسٹس کے اس فیصلے پر بھی تنقید کی جس میں انھوں نے قاضی فائز عیسیٰ کا ازخود نوٹس کا فیصلہ دے کر چیف جسٹس کے اختیارات سلب کرنے کی بات کی تھی – وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کا سرکلر عدالت عظمیٰ کے ایک فرد کا فیصلہ ہے ۔
نجی ٹی وی” ڈان نیوز” کے مطابق سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار ٹوٹنے پر ردعمل دیتے ہوئے( ن) لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 9 ججز سے شروع ہونے والا معاملہ سکڑتے سکڑتے 3 ججز پر پہنچ گیا، جسٹس اعجازالاحسن کیس کی سماعت کا حصہ نہیں تھے وہ بھی اب اس بینچ میں آگئے ہیں ۔ ترازو کےپلڑے برابر نظر آنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ذہنی مریض پورے ملک میں آگ لگانا چاہتا ہے۔ عمران خان لاشیں بچھانا اور ملک میں فسا د چاہتے ہیں۔ انہوں نے زکوٰۃ کے پیسے ہاؤسنگ سکیموں اور سیاست میں استعمال کئے۔ بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ آنے والے دنوں میں رانا ثنااللہ اور مریم اورنگ زیب قانون کی پکڑ میں آنے والے ہیں -انھوں نے ایک اور مزیدار بات کی کہ عمران خان الیکشن سے بھاگ رہا ہے او ہم الیکشن کروانا چاہتے ہیں ؛لگتا ہے چیف جسٹس کے اس ردعمل کی نون لیگ کو بالکل توقع نہیں تھی –