چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کمیشن کو کام کرنے سے روک دینا ہی ان کے گناہ گار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے؛مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کے لیے بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ان کا اشارہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب تھا –

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کا کمیشن کو کام کرنے سے روک دینا ہی ان کے گناہگار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے۔ اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے؟ یا چیف جسٹس ہونے کے ناطے قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟

 

یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے آڈیو لیکس کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سماعت کرنے والے 3 رکنی بینچ کو مذید کاروائی سے روکنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد 3 رکنی بینچ نے اس پر کاروائی روک دی تھی -اس فیصلے نے مریم نواز کو سیخ پا کردیا

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کے لیے قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشہ بنانے کے جرم میں سزا کے حقدار ہیں۔وہ اس سے پہلے بھی کئی بار اعلیٰ عدلیہ کو ہدف تنقید بناچکی ہیں جس پر تحریک انصاف نے اعتراض کیا تھا کہ ان ججز کے خلاف ہرزہ سرائی پر عدالتوں کی جانب سے پی ڈی ایم کے افراد پر توہین عدالت کی کاروائی کیوں نہیں کی جارہی؟ –

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی