جب سے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے حکومت سے 14 مئی کو الیکشن کروانے کا حکم دیا ہے پوری قوم کی نظریں ان پر جمی ہوئی ہیں -لوگ دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ بھی عمران خان کی طرح اپنی بات پر قائم رہتے ہیں یا کل وہ اپنا فیصلہ بدل دیں گے تاہم آج جب چیف جسٹس سپریم کورٹ نہیں پہنچے تو سوشل میدیا اور نیشنل چینل پر اس خبر نے طوفان مچادیا کہ آج چیف جسٹس نے اپنا بنچ ڈی لسٹ کردیا ہے -اب اس پر ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا بنچ ڈی لسٹ کرنے سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیاہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال علالت کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی عدم دستیابی کے باعث کیسز ڈی لسٹ لئے گئے ،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ بنچ ڈی لسٹ ہونے میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے ۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نے آج 12 مقدمات کی سماعت کرناتھی،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کا بنچ اچانک ڈی لسٹ کردیاگیا،بنچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیئے گئے،رجسٹرار سپریم کورٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،دیگر ججز میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ شامل تھے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کل چیف جسٹس عدالت آتے ہیں یا ان کی یہ بیماری طوالت اختیار کرجاتی ہے اور الیکشن 14 مئی کو ہونے کی بات کھٹائی میں پڑ جاتی ہے –