چیف الیکشن کمشنر کو مینڈیٹ چوری کرانےپر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے

رہنماء پی ٹی آئی یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چوری کرانے پر چیف الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6لگنا چاہئے، 9مئی سیزن دوبارہ شروع ہوگیاہے، کارکنان کو گرفتار کر کے دہشت گردی مقدمات درج کئے جارہے ہیں، اب کس چیز کا ڈر ہے؟۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی یاسمین راشد نے کہا کہ سب کے سامنے ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، ہمارے جیتے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ہرایا گیا،دھاندلی کر کے حکومت بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو میڈیٹ چوری کرانے کی سخت سے سخت سزا دینی چاہئے ،ان پر آرٹیکل 6لگنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ 9مئی سیزن دوبارہ شروع ہوگیا ہے، ہمارے کارکنان کو 9ماہ بعد 9مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا جا رہا ہے، ہمارے کارکن پرامن احتجاج کرتے ہیں مگر گرفتار کرلیا جاتا ہے، ان کیخلاف دہشت گردی کے بے جا مقدمات درج کئے جارہے ہیں،اب ان کو کس چیز کا ڈر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے،ہمارے دور میں بلاول بھٹو ،مولانا فضل الرحمن اور (ن) لیگ نے بھی لانگ مارچ کئے مگر ہم نے کسی کو گرفتار نہیں کیا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مریم نواز ساڑھے 3ماہ جیل میں گزار کر آبدیدہ ہوگئیں جبکہ پی ٹی آئی کی خواتین 11ماہ سے جیل میں ہیں۔ لاہور(انٹرنیوز)

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری