چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ ن سے ناراض ؛ انتخابی نشان منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی

جب سے نئے آرمی چیف نے عہدہ سنبھالا ہے سیاست میں تبدیلی اور نیا موڑ آتا دکھائی دے رہا ہے – اس کی سب سے بڑی مثال چیف الیکشن کمیشنر کے ن لیگ کے خلاف ریمارکس ہیں آج چیف الیکشن کمشنر نے( ن) لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ جو جماعت اپنے الیکشن نہیں کرا سکی وہ باقی الیکشن کیا کرائے گی ، انھوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں (ن) لیگ کا انتخابی نشان منسوخ کر دینا چاہئے ، جب تک ہم آپ کا انتخابی نشان شیر منسوخ نہیں کرتے آپ الیکشن نہیں کرائیں گے ۔

 

 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ( ن) کے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں3 رکنی کمیشن نے سماعت کی ،مسلم لیگ( ن )کے وکیل ارشدجدون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئےالیکشن کمیشن نے کہاکہ لیگی حکام نے یقین دہانی کرائی تھی 30 دسمبر کو الیکشن ہو جائے گا، وکیل ارشد جدون نے کہاکہ 30 دسمبر کو انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرا سکے ،31 جنوری تک انٹراپارٹی الیکشن کروا دیں گے، الیکشن کمیشن کا جارحانہ رخ دیکھ کر الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ 31 جنوری کو پارٹی الیکشن ہو جائے گا، آخری موقع دے دیں ۔ 7

روز کا فائنل شوکاز نوٹس جاری کررہے ہیں ، انتخابی نشان منسوخ کرنے کا شوکاز نوٹس جاری کریں گے، کبھی آپ کو رونا کا کہہ دیتے ہیں، کبھی کوئی اور بہانا کر لیتے ہیں ، انٹراپارٹی الیکشن کرانے سے ہی سیاسی جماعت میں جمہوریت آئے گی ۔

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا