چیف الیکشن کمشنر ان الزامات کے بعد مستعفیٰ ہوں ؛تحریک انصاف

کمشنر راولپنڈی�لیاقت علی چٹھہ کے دھاندلی کے اعتراف پر تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کے اعتراف کے بعد یہ ثابت ہوگیا کہ الیکشن میں جیتے ہوئے امیدواروں کو پولیس کے ایما پر ہروایا گیا ہے ،پی ٹی آئی نے مطالبہ کیاہے کہ چیف الیکشن کمشنر ، چیف جسٹس سمیت ملوث تمام افسران فوری طور پر مستعفیٰ ہوں ۔

تحریک انصاف کا بیان میں کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی چوری کی گئی نشستیں فوری واپسی کی جائیں ،کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے اعترافی بیان سے پی ٹی آئی کے موقف کی تائید ہوئی ہے ، 70 ،70 ہزار ووٹوں کی برتری والے آزاد امیدواروں کو شکست میں تبدیل کیا گیا، کمشر راولپنڈی نے عوام کا مینڈیٹ چرانے کی گھناونی سازش کے کرداروں کو بے نقاب کر دیاہے ، واضح ہو چکاہے کہ الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے نوازا، کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو عہدے پر رہنے کا کوئی جواز حاصل نہیں ہے ، فارم 45 کے مطابق ووٹوں کی گنتی کر کے چوری شدہ 86 نشستیں واپس کی جائیں ، تمام ملوث مجرمان کے خلاف آئین ، قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزا دی جائے ۔کمشنر کے اس اعتراف کے بعد نگران وزیراعلیٰ نے بھی ان کے لگائے گئے احکامات کی فوری انکوائری کا حکم جاری کردیا -تاہم چیف الیکشن کمشنر نے اس اعلیٰ حکومتی اہل کار کے الزامات کی تردید کردی –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے