چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کےباعث اب کوئی مجھے کنسرٹ میں نہیں بلاتا : گلوکار جواد احمد

پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں یہ پہلی بار دیکھا ہے کہ جس شخص کی حکومت ختم کی گئی اس کا پاپولیریٹی گراف آسمان چھونے لگا – عمران خان جب سے حکومت سے نکالے گئے ہین عوام کے دل میں جگہ بنا کر بیٹھ گئے ہیں لوگ ان کی خاطر جان قربان کرنے کو تیا ہیں اور جس جس شخص نے ان کا ساتھ چھوڑنے یا ان کو تنگ کرنے کا فیصلہ کیا عوام نے اس کی بینڈ بجاکر رکھ دی ان افراد کا گھر سے پبلک میں نکلنا ناممکن ہوگیاہے انہی میں سے ایک گلوکار جواد احمد بھی ہیں جن کو بہت لوگ پسند کرتے تھے مگر اس شخص نے آج خود ایک بہت بڑا اعتراف کیا ہے کہ عمران خا ن پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بن گئے ہیں –

 

جواد احمد نے کہا ہے کہ” جب سے میں نے سیاست میں قدم رکھا ہے اور جس طرح سے عمران خان کی مخالفت کی ہے اب مجھے کوئی کنسرٹس کے لیے بلاتا ہی نہیں ہے”۔اُن کا کہنا تھا کہ “سیاسی مؤقف کی وجہ سے میرا میوزک کا کام 95 فیصد تک ختم ہوچکا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ “میں عمران خان سمیت تمام دوسری سیاسی جماعتوں پر بھی تنقید کرتا ہوں، پرانی سیاسی جماعتیں جانتی ہیں کہ میں پاکستان کے عام آدمی کی بات کرتا ہوں اور عام آدمی کے لیے جماعت بنانا چاہتا ہوں، پرانی جماعتیں میری جماعت بننے دینا نہیں چاہتی ہیں ۔مگر حقیقت یہ ہے کہ ان کا خیال تھا کہ وہ سیاست میں آئیں گے تو لوگ ان کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے اسی لیے انھوں نے عمران خا ن ،شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے مدمقابل الیکشن لڑ اتھا مگر ان کو 4 حلقوں سے 10 پزار ووٹ بھی نہین ملا تھا جس کے بعد انہین سوچنا چاہیے تھا کہ ان سے کیا غلطی ہوئی مگر وہ اپنی ضد پر اڑے رہے اور شوبز کیرئیر کا بھی بھٹہ بٹھا لیا اور اب پچھتارہے ہیں –

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس