آج ایک بار پھر حکومت کی بار بار عدلیہ پر تنقید کے باوجود کپتان کی اہلیہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا – چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو روک دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس کو بشریٰ بی بی کو 13 جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد کی دستخط شدہ رپورٹ بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا، پنجاب پولیس، ایف آئی اے اور انیٹی کرپشن نے رپورٹس جمع کروا دیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل جاوید اعوان نے اسلام آباد پولیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔