چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے نیب آفس میں ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کیا کیا سوال پوچھے گئے ؟کپتان نے کیا جواب دیا؟

آج عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ برطانوی کرائم ایجنسی تحقیقات کیس میں نیب راولپنڈی آفس پیش ہوئےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے نیب آفس میں ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے عمران خان سے زبانی پوچھ گچھ کا عمل مکمل کیا۔

 

 

عمران خان سے نیب کی جانب سے پہلے بھجوائے گئے 20 سوالوں سے متعلق بھی پوچھا گیا۔ عمران خان نے کابینہ سے جو مبینہ منظوری دلوائی تھی، برطانیہ سے ریکور فنڈز سے متعلق فیصلہ بند لفافے میں ہی منظور کروایا گیا، دیگر کابینہ ارکان نے اس پر اعتراض بھی کیا، اس پر سوال کیا گیا تو عمران خان کا کہنا تھا کہ کابینہ سے جو منظوریاں ہوئیں، وہ سارا ریکارڈ حکومت کے پاس ہے، اسی طرح 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق فیصلے کا ریکارڈ بھی کابینہ ڈویژن کے پاس موجود ہے، وہ فراہم نہیں کر سکتا۔ این سی اے برطانیہ کے ریکارڈ تک بھی میری رسائی نہیں، القادر ٹرسٹ کا ریکارڈ جو چیف فنانشل آفیسر کے پاس تھا وہ تمام نیب کو پہلے ہی مل چکا ہے۔ تاہم جو ایک خدشہ یہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ شائید آج عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا مگر ایسا نہ ہوا –

Related posts

جمشید دستی اور محمد اقبال کے اسمبلی داخلےپر پابندی لگادی گئی

ججز الزامات : جسٹس (ر) تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

فواد کے بھائی فیصل کو فواد کی جگہ الیکشن لڑنے نہیں دوں گی : حبا فواد چوہدری