چچا نے شک کی بنا پر سگے بھتیجے اور بیوی کی جان لے لی

پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شک کی بنا پر پورا گھر اجڑ گیا اور ایک ہی خاندان کے 2 افراد کی جان چلی گئی -سرگودھا کے علاقے نیوسیٹلائٹ ٹا ؤن کے رہائشی نے غیرت کے نام پراپنی بیوی اوربھتیجے کو قتل کردیا۔ ملزم کوشک تھا کہ اس کی بیوی اوربھتیجے کے آپس میں تعلقات ہیں۔

ملزم سیف اللہ نے فائرنگ کر کے بیوی آسیہ اوربھتیجے آصف کو قتل کیا اورفرار ہوگیا اس سے قبل بھی دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑابھی رہتا تھا ۔ دہرے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاشوں کوقبضے میں لے لیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی