سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے عمران خان ان کے بارے میں کھل کر بات کرنے لگے ہیں آج پھر انھوں نے ایک بات کی کی میری حکومت گرانے میں باجوہ براہ راست ملوث ہیں اسی وجہ سے جنرل(ر) باجوہ کے ساتھ میرا ذاتی جھگڑا ہے۔ بول نیوز کی خبر کے مطابق انھوں نے پرویزالہی کو کہاکہ کیونکہ ان کی حکومت گرانے میں قمر جاوید باجوہ کا بڑا ہاتھ ہے اس لیے وہ اس پر ضرور بات کریں گے -ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ پر باجوہ کے بہت احسانات ہیں اس لیے وہ جو بھی بات کرنا چاہیں ان کو اجازت ہے -انھوں نے اپنی جماعت کے ووٹرز اور سپورٹرز کو کہا کہ ق لیک کے ساتھ ان کے تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور پرویز الہی کی دستخط کردہ سمری بھی ان کے پاس ہے اوہ وہ جمعے کو یہ سمری صدر مملکت کو بھیج دیں گے – ان کاکہنا تھا کہ ق لیگ اور تحریک انصاف اگلا الیکشن مل کر لڑیں گے –
بریکنگ نیوز : جمعہ کو دما دم مست قلندر ہوگا ، اسمبلیوں سے متعلق ہوگا وہی جو میں چاہوں گا انشاء اللّٰہ – عمران خان pic.twitter.com/XveYYR0vtz
— 𝕒𝕣ℍ𝕒𝕒𝕟_𝕆𝕗𝕗𝕚ℂ𝕚𝕒𝕃 (@Oyeee_arHaan) December 19, 2022
تاہم انھوں نے اس بات کی یقین دہانی کرادی کہ اگر میں دوبارہ حکومت میں آیا تو ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھاکہ شروع شروع میں تو پی ٹی آئی کے جنرل باجوہ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے لیکن نجانے بعد میں انہیں کیا ہو گیا ۔
پرویز الٰہی دباؤ لیتے ہیں لیکن جب ہم کہیں گے اسمبلی تحلیل کرے گا 🔥
عمران احمد خان نیازیمرشد آپ کے اعتبار کی وجہ سے ہم بھی خاموش ہیں۔ pic.twitter.com/MB2sfevKgH
— ꧁𝐅𝐀𝐈𝐙𝐀𝐍 𝐔𝐋 𝐇𝐀𝐐 𝐏𝐓𝐈꧂🇵🇰🇲🇾 (@faizanulhaqPTI) December 19, 2022
انھوں نے ایک بار پھر پک آرمی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہ پاکستان آرمی واحد ادارہ ہے جو ملک کو اس بحران سے نکال سکتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد تین ماہ کے اندر الیکشن کرانا ’نیوٹرل‘ کا بڑا امتحان ہو گا۔ یہ بات ثابت کرے گی کہ اب اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوگئی ہے یا نہیں –