چوہدری پرویز الہی کی پنجاب کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے پنجاب کی عوام کو ایک بہت بڑی خوشخبری سنادی – وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں ملازمتوں پر سے پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا اس کے ساتھ ساتھ پنجاب میں پانچ نئےاضلاع بنانےکا اعلان کردیا۔اس طرح غریب عوام پر عرصہ دراز سے نوکری کے بند دروازے کھل گئے- اپنے جاری کردہ بیان میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ملازمتوں پر پابندی کو اٹھا لیا ہے، ملازمتوں کی بھرتی کے اشتہارات آرہے ہیں۔ پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 5 نئے اضلاع بنائے ہیں،لاہور کے بھی 3 نئے ضلعے بنا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کے نئے ضلع میں قصور کا کچھ حصہ بھی شامل کیا جا رہا ہے اور اسے موٹر وے سےلنک کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عام آدمی کو زیادہ سےزیادہ سہولتیں فراہم کریں کیونکہ غریب آدمی کی غربت کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور