قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں 16 مارچ کو ضمنی الیکشن متوقع ہے اس ضمن میں امیدوار وں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری روز ہے-مگر کاغزات نامزدگی کے حوالے سے حیران کن خبر یہی ہے کہ چوہدری نثار نے خود میدان میں اترنے کی بجائے اپنے بیٹے کو سیاسی اکھاڑے میں اتار دیاہے ۔سابق کچھ روز قبل چوہدری نثار نے نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں میزبان نے بیٹے تیمور علی خان کی سیاست میں انٹری سے متعلق سوال کیا ، تیمور کے سیاست میں قدم رکھنے کے متعلق چوہدری نثار نے کہا کہ ” اس معاملے پر میرا موقف بہت واضح ہے ، تیمور میرا اکلوتا بیٹا ہے اگر اس نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا تو وہ سیاست میں آسکتا ہے لیکن میری سیاست سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہی وہ سیاست میں قدم رکھے گا ،ایسا نہیں ہو سکتا ہے باپ بھی سیاست میں ہو اور بیٹا بھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا دونوں باپ بیٹا الگ الگ حلقوں سے الیکشن لڑیں گے یا چوہدری نثار تیمور کے ذریعے یہ دیکھیں گے کہ اب ان کی سیاست میں جگہہ باقی رہ گئی ہے یا وہ سیاست سے کنارہ کشی کرلیں اور نوجوان نسل کو یہ کام کرنے دیں –
۔“تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ چوہدری نثار کے بیٹے تیمور علی خان نے این اے 59سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں اور الیکشن کی تیاریاں بھر پور طریقے سے شروع کر دی ہیں لیکن چوہدری نثار نے اپنی سیاست کے بارے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا اور اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔
اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی شہلا رضا ، ایم کیوایم کے فاروق ستار ، تحریک انصاف کے علی زیدی ، حماد اظہر ، جبکہ ن لیگ کے حنیف عباسی کے بیٹے نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ۔شیخ رشید کی جانب سے شیخ شفیق ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے آئے ۔